Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

پرائس کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر دکانداروں کو 7 لاکھ 32 ہزار روپے کے جرمانے

Written by

www.mbdinnews.com

in

منڈی بہاوالدین

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن، چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات ، کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر نگرانی ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف بہم پہنچانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میںمسلسل متحرک.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 08 جنوری2025) ضلع بھر کے 30پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف دکانوں جن میں بیکری ،کریانہ، گوشت، سبزیوںاور پھلوں سمیت مختلف اشیائے خوردونوش کی دکانوں پر قیمتوں اور کوالٹی سمیت روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر فروخت اور وزن کا معائنہ کیا۔

انہوں نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر مختلف دکانداروں کو ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر7لاکھ32ہزار 500روپے کے جرمانے کئے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ منڈیوں اور اوپن مارکیٹ میں نرخوں کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں ، کسی کو بھی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ دکانداروں سے اشیائے خوردونوش کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے کئے جائیں اور بے قاعدگیوں سے باز نہ آنے والے دکانداروں کو جیل بھجوایا جائے۔

←ون ڈش کی خلاف ورزی پر 1 شادی ہال سیل کر دیا گیا
گاڑیوں، رکشوں اور ٹرالیوں کے پیچھے چمکدار سٹیکرز اور لائٹس نصب→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz