سیالکوٹ میں مرغی کا گوشت 107 روپے اضافے سے 700 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ بکرے کا گوشت 1800 روپے کی بجائے 2700 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ گائے کا گوشت 800 روپے کی بجائے 1200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ سرکاری قیمت 650 روپے کے بجائے 700 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ زندہ چکن 500 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
منڈی بہاءالدین میں آج پھل، سبزی و گوشت کی ریٹ لسٹ دیکھیں
دکاندار پولٹری فارمز سے چکن مہنگے داموں ملنے کی شکایت کر رہے ہیں۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں پر قابو نہ پایا گیا تو رمضان المبارک میں مرغی کا فی کلو گوشت 800 روپے تک جاسکتا ہے۔
Leave a Reply