محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی/وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آج بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، جہلم، گجرات، منڈی بہاءالدین، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، نور پور تھل اورگرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ایبٹ آباد، پشاور، مانسہرہ، دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی، کرک، بنوں، وزیرستان، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، کوہستان، مانسہرہ، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلیاں میں بارش کا امکان ہے۔
Leave a Reply