منڈی بہاوالدین: ڈی پی او احمد محی الدین کے حکم اور ڈی ایس پی ملکوال کی سربراہی میں۔ رضا الہی بٹ کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری عوام کا خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل رضا الہی بٹ نے ناجائز رکھنے والوں کے خلاف اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرتے ھوئے مدثر اقبال ولد محمد اسلم قوم الپا سکنہ رتو کالا کے رہائشی سے ریفل 222بورجبکہ 12ضرب روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا جب کہ تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے
اس موقع پر ایس ایچ او میانہ گوندل رضاالہی بٹ نے ممتاز بہادر شیخ سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ میرا ٹارگٹ صرف اور صرف جرائم پیشہ افراد ھیں میں جب تک ھوں تھانہ میانہ گوندل کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ھو گئی. اس کے علاؤہ انہوں نے کہا کہ منشیات جیسے مکروہ دھندہ کرنے والوں کو انتباہ کرتا ھوں کہ میں کسی صورت ان کہ یہ دھند نہیں کرنے دوں گا . جب کہ ان کے خلاف کاروائیاں کرنا میری پہلی اور آخری اولین ترجیح ھے چاہیے کوئی کتنا بااثر کیوں نہ ھو