پنجاب حکومت نے آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا

school timing notification 2022

پنجاب حکومت نے آج صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تعلیمی ادارے چھوڑنے کا فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر کیا گیا۔ چھٹی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دفعہ 144 کے تناظر میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگنے کا خدشہ ہے۔کسی بھی قسم کا احتجاج اور سرکاری اور نجی سہولیات پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی سفارش پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تعطیل کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں پر ہوگا، یونیورسٹیاں بھی آج بند رہیں گی۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور اس طرح کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق 18 اکتوبر بروز جمعہ سے 19 اکتوبر بروز ہفتہ تک ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *