market timing in punjab today 2022

پنجاب حکومت نے نئے مالی سال میں 100 نئے سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

پنجاب حکومت نے عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے بھر میں 100نئی سہولت مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ سہولت مارکیٹیں پنجاب کی 100 تحصیلوں میں محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز کے تحت قائم کی جائیں گی جن کی تکمیل کی حتمی تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے، آئندہ بجٹ میں اس منصوبے کے لیے 13 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

لاہور میں بھی سہولت بازاروں کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور مزید 15 مقامات پر مارکیٹیں قائم کی جائیں گی۔ ان میں شیر شاہ کالونی، سبزہ زار، ٹاؤن شپ، رائے ونڈ، ہربنس پورہ، میاں پلازہ، وحدت کالونی، چائنہ سکیم، چوہنگ اور ٹھوکر نیاز بیگ شامل ہیں۔

ڈی جی خان، بہاولپور، وہاڑی، لودھراں، لیہ، چکوال، فیصل آباد، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فاروق آباد، وزیر آباد، جڑانوالہ، بھلوال، چونیاں، پتوکی، منڈی بہاءالدین، اوکاڑہ، نارووال، جھروم پور اور چھیوٹ پور سمیت دیگر شہروں میں بھی سہولتی مارکیٹیں قائم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں