دو وائلڈ لائف افسران کا تبادلہ، کئی کو اضافی چارج دیا گیا۔ سیکرٹری جنگلات پنجاب نے دو وائلڈ لائف افسران کے تبادلے اور کئی کو اضافی چارج دے دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر احسان راجہ، زاہد شیخ کو ہیڈ آفس رپورٹ کرنے ،ارفع بتول کا راولپنڈی تبادلہ ،ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن عاصم کامران کو گوجرانوالہ ریجن کا اضافی چارج ،اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع منڈی بہاءالدین عثمان الحسن کوڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر گجرات ریجن کااضافی چارج دے دیا گیا.
اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع نارووال ارشد ناز کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ کا اے سی ڈبلیو آر کا اضافی چارج، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع راولپنڈی رضوانہ عزیز کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر اٹک کا اضافی چارج، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع چکوال عمران کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر میانوالی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا.
اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع اوکاڑہ شہباز انور مان کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع ساہیوال میں اے سی ڈبلیو آر کا اضافی چارج ،اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع جہلم ہیڈ کوارٹرز تیمور کو اے سی ڈبلیو آر ضلع جہلم کا اضافی چارج، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر علی عثمان بخاری کوضلعی اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولپور کا اضافی چارج دیا گیا ہے.
اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع سرگودھا اشفاق کو ضلع لیہ میں اضافی چارج، اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع خوشاب سلیم کو ضلع بھکر کا اضافی چارج ،اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع ننکانہ عامر جمیل کو اے سی ڈبلیو آر ضلع قصور کا اضافی چارج دے دیا گیا.
اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر کیوریٹر بہاولپور چڑیا گھرنمرہ رشید کو ضلع بہاولپورہیڈ کوارٹرز کا اضافی جبکہ مجاہد کلیم اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع رحیم یار خان کو اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر پروٹیکشن فورس چولستان کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔