وزیراعلیٰ پنجاب نے ویٹ انسینٹیو پروگرام کا آغاز کر دیا، کسانوں کو مفت ٹریکٹر فراہم

fields

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بٹن دبا کر “گندم اگاؤ” انعامی سکیم کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی۔ پروگرام کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو 1000 مفت ٹریکٹر دئیے جائیں گے۔

گندم اگاؤ مہم میں پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کسان کوثر پروین کا تھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ذاتی طور پر فون کرکے کامیاب کسانوں کو مفت ٹریکٹر ملنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ذاتی طور پر فون کر کے جھنگ کے محمد اقبال کو مفت ٹریکٹر ملنے پر مبارکباد دی۔ کسان نے شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منڈی بہاءالدین کے کامیاب کسان سلمان احمد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ قرعہ اندازی میں آپ کا مفت ٹریکٹر نکل آیا ہے، سوچا میں خود فون کر کے مبارکباد دوں۔ گندم کی فصل اچھی ہو گی انشاءاللہ۔ میری دعائیں کسان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ”گندم اگاؤ“ مہم میں مفت ٹریکٹر کے حصول کے لیے 21،496 کسانوں کی تصدیق کے بعد انہیں قرعہ اندازی کا اہل قرار دیا گیا۔ قرعہ اندازی میں کامیاب 1،000 کسانوں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر مفت دیئے جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *