منڈی بہاءالدین، کدھر شریف میں مبینہ طور پر ایکسپائر مشروب پینے سے جاں بحق ہونے والے مدرسے کے طالب علموں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
وزیر اعلی پنجاب نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیا ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے مقامی دوکاندار اور مدرسہ کے مہتمم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
منڈی بہاءالدین: زہریلی چیز کھانے سے 3 طلبا جاں بحق، 13 کی حالت تشویشناک
مزید تفتیش جاری ہے۔ مشروب کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ فوڈ سیفٹی کے خلاف غفلت برتنے پر ضروری کاروائی کرنی چاہیے۔ تاکہ مستقبل میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع نا ہو۔