District headquarter hospital mandi bahauddin

منڈی بہاءالدین: زہریلی چیز کھانے سے 3 طلبا جاں بحق، 13 کی حالت تشویشناک

منڈی بہاء الدین، کدھر شریف میں مدرسے کے تین طالبعلم مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین میں ایک مدرسے کے 3 بچے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک طالب علم کی حالت غیر ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں 11 سالہ شاہزیب، 13 سالہ سفیان اور 14 سالہ احسن شامل ہیں۔ عوام کی پر زور اپیل ہے کی حقائق سامنے لائے جائیں۔ جو بھی اس کا ذمہ دار ہے اس کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

واقعے کے بعد پولیس نے مدرسے کے مہتمم اور مقامی دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچوں نے رات کو مدرسے میں کھانا بھی کھایا تھا جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں