PTI

طاہر عباس کے حوالے سے پی ٹی آئی کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب

بدکردار طاہر عباس کے حوالے سے پی ٹی آئی کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا۔ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے ذریعے بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ ویڈیو میں ایک شخص کو کنٹینر سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بعد ازاں ویڈیو کی بنیاد پر بدنیتی پر مبنی شخص کی موت کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص زندہ ہے جب کہ ہلاکت کے حوالے سے حقائق اس کے برعکس ہیں۔ کنٹینر سے گرنے والے شخص کی شناخت طاہر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

پرویزالہی کی بھانجی ایم پی اے بسمہ چوہدری کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ 38 سالہ طاہر عباس ولد فیض احمد ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ کا رہائشی ہے۔ طاہر عباس کے لواحقین کے مطابق وہ زخمی ہیں اور ہسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد راولپنڈی میں اپنے بہنوئی کے گھر ہیں۔

تکنیکی تحقیقات کے مطابق طاہر عباس نے اپنا فون بند کر رکھا تھا اور وہ اپنے موبائل فون میں کسی اور کا نمبر استعمال کر رہا تھا۔ موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر ٹریس کرنے سے معلوم ہوا کہ وہ اس وقت راولپنڈی میں ہے۔

طاہر عباس کھیتی باڑی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے بطور ایجنٹ کام کرتے ہیں۔ طاہر عباس 21 نومبر 2024 کو ویزے کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔ یہ شخص بعد میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہو گیا۔

تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مذکورہ شخص پی ٹی آئی کا کارکن اور پی پی 41سے پی ٹی آئی کی ایم پی اے باسمہ ریاض چوہدری سے وابستہ ہے۔ طاہر عباس پہلے پیپلز پارٹی کا ورکر تھا لیکن بعد میں پی ٹی آئی کا حمایتی بن گیا۔ طاہر عباس اس وقت راولپنڈی میں اپنے بہنوئی کے ساتھ رہائش پزیر ہے جس بارے میں پتہ چلایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں