Assistant Commissioner Mandi Bahauddin office

پی ٹی آئی لانگ مارچ: سرکاری ملازمین کی اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی گئی

منڈی بہاءالدین: پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام افسران اپنے ہیڈکوارٹر پر موجودرہیں. ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 13 نومبر 2022) یہ بات ڈی سی منڈی بہاؤالدین تسنیم علی نے بتائی ھے. انہوں نے بتایا ہے کہ تمام محکموں کے ملازمین دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں۔ چھٹی کی منسوخی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے.

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ: منڈی بہاؤالدین میں تمام انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت

لانگ مارچ 14نومبر بروز سوموار کو منڈی بہاوالدین پہنچے گا اوربعد ازاں پی ٹی آئی کے قائد اور سابق وزیر اعظم عمران خان لایئو ایک بڑےجلسہ سے خطاب کریں گے. انتظامیہ اورپی ٹی آئی کے راھنما وسابق ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز چوہدری کی طرف سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے….

اپنا تبصرہ بھیجیں