ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے. ضلع میں 75 جلوس اور 6 بڑی محافل میلاد منعقد ہوئیں جن کی سیکورٹی کے لئے پولیس کے جوانوں اور افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں تھیں.
ڈی پی او احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبیؐ پر جلوس اور محافل کی فول پروف سکیورٹی کے لئے700 سے زائدپولیس کےجوانوں اور افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں. ان میں پولیس ،ایلیٹ فورس ،پولیس کمانڈوز اور سول ڈیفنس کے اہل کار بھی شامل تھے. احمد محی الدین نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں عید میلادالنبی کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس نے ضلع بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی.
عید میلاد النبی کی محافل اور جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے 700 سے زائد پولیس کے جوانوں اور افسران نے اپنی ڈیوٹی سر انجام دی. تمام پولیس اہل کاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انھیں ڈیوٹیوں کا پابند کیا گیا. جب کہ جلوسوں ، محافل اور پروگرام والی جگہوں کی سپیشل برانچ کے ذریعہ ٹیکنیکل سویپنگ کروائی گئی.سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ نصب کیے گے، جلوس انتظامیہ کے تعاون سے جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی مکمل تلاشی لے کر جلوس میں شامل ہونے دیا۔
اس کے علاوہ ضلع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی گئی اور تمام آنے جانے والی گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبی ؐکے جلوسوں کے گزرنے والے مقامات پر پولیس اورایلیٹ فورس کے خصوصی دستے بھی گشت پر رہے اور ضلعی ہیڈکوارٹر پر کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت بارہ ربیع الاول کے تمام جلوسوں اور میلاد النبیؐ کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا.
اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا کہ طے شدہ طریقہ کار کے تحت عید میلاد النبی ؐکے جلوس یا محافل کے منتظمین باقاعدہ اجازت نامہ کے بعد عید میلاد النبیؐ کے جلوس یا محفل کا انعقاد کریں اور پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ پر عمل کریں. خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری تادیبی کاروائی عمل میں لائی گئی۔