منڈی بہاؤالدین پولیس کی کاروائی، 6 ڈکیت گینگ کے 27 ملزمان گرفتار 3 کروڑ کا مسروقہ برآمد مالکان کے حوالے۔ 42 تولے طلائی زیورات 42 موٹر سائیکل 24 مال مویشی 1 ٹریکٹر 4 لوڈر رکشے 1 ہائی ایس 1 کار برآمد مالکان کے حوالے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنڈی بہاوالدین احمد محی الدین کی قیادت میں زیر نگرانی محمد امجد کھوکھر DSPصدر سرکل منڈی بہاؤالدین گزشتہ ماہ پولیس سرکل صدر نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے وارداتیں کرنیوالے 06 گینگ کے 27 ملزمان کوٹریس کرکے جن میں
ثقلین عرف ثقلینوگینگ، اسجد عرف اچھی گینگ، ثاقب عرف ثاقی گینگ، بلال عرف بلالی گینگ، صدام عرف صداموگینگ اور راسب عرف راسو گینگ کو گرفتار کرکے 71 مقدمات میں ملزمان سے 3 کروڑ 31 ہزار روپے برآمدکرکے ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا.
تھانہ سٹی پولیس نے 3 گینگ ٹریس کرکے ملزمان کے قبضہ سے سے 54لاکھ31ہزار روپے کا مال مسروقہ و 28تولے زیورات،20 عدد موٹرسائیکل برآمد کیے ہیں۔اسلحہ ناجائز کے 14 مقدمات، منشیات فروشی کے 08 مقدمات میں 7620 گرام چرس اور 123 بوتل شراب برآمد کی گئی ہے.
تھانہ صدر پولیس نے 13 کس نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور مختلف مقدمات میں 50 لاکھ روپے کی برآمدگی ،5 عددموٹرسائیکل، 03 عددلوڈر رکشے، 10 تولہ طلائی زیورت و موبائل فون برآمد کیا ہے۔ اسلحہ کے 19 مقدمات، منشیات کے 06 مقدمات میں 9420 گرام چرس برآمدجبکہ 60 لیٹر شراب بھی برآمد کی.
تھانہ سول لائن پولیس نے 5 کس نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ان سے 1 کروڑ 55 لاکھ 70 ہزار روپے کی برآمدگی 13 موٹرسائیکل، 12 مال مویشی،1 عدد ٹرالی ٹریکٹر اور 4 تولہ طلائی زیورات برآمد کیے ہیں اسلحہ کے 25 مقدمات، منشیات کے 12 مقدمات میں 13 کلو گرام چرس برآمد کی اور جدید ٹیکنیکی مہارت سے بلائینڈ مرڈر مقدمہ نمبر 90/24 بجرم 302 ت پ تھانہ سول لائن میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا.
تھانہ کٹھیالہ شیخاں پولیس نے 5 کس نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ملزمان سے 40 لاکھ 30 ہزار روپے کی برآمدگی کی، 8 شاخ بکریاں، 4 راس بھینس و کٹے برآمد، 04عدد موٹرسائیکل، 01 عدد ہائی ایس، 01 عدد رکشہ اور 01 عدد کار برآمد کی ہے۔ اسلحہ ناجائز کے 02 مقدمات جبکہ منشیات فروشی کے 07 مقدمات درج کرکے 12091 گرام چرس 10 لیٹرشراب برآمد کی گئی ہے۔