منڈی بہاءالدین (نامہ نگار)تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرہ کے اے ایس آئی مدثر اقبال انچارج پولیس چوکی نین رانجھا نفری کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے کہ نین رانجھا روڈ پر ایک مشتبہ شخص کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے اسے قابو کر لیا .
ملزم سے 223 بور رائفل پانچ میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں جس کا ملزم لائسنس پیش نہ کر سکا معلوم کرنے پر ملزم نے اپنا نام فخر علی سکنہ باہووال بتایا گوجرہ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا