اوور لوڈنگ پر 15 ڈمپر بند، 48 ہزار روپے جرمانہ

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم نے ضلع کے مختلف روٹس پر چلنے والے ڈمپرز کو اچانک چیک کیا، اوور لوڈنگ پر 15 ڈمپرز ضلع کے مختلف تھانہ جات میں بند کرادئیے اور48 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ زائد سامان بھی ڈمپرز سے اتروا دیا گیا۔

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 31اکتوبر 2024) اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے فریال فخر کا کہنا تھا کہ ایکسل لوڈ قوانین پر عمل نہ ہونے سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں اور حادثات رونما ہوتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات شروع کر دئیے ہیں ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ ایکسل لوڈ منیجمنٹ پر ہر صورت عملدرآمد کرائے گا۔ ٹرانسپورٹرز ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *