ماڈل تھانہ پھالیہ پولیس کو فون پہ مخبر نے اطلاع دی کہ حافظ آباد کی رہائشی زاہدہ بی بی نے مغلپورہ پھالیہ کرایہ پہ مکان لے رکھا ہے اور وہ گھر اس وقت زنا و بدکاری کا اڈہ بنا ہوا ہے جہاں روزانہ نوجوان اپنی حوس مٹانے کے لئے ہزار دو ہزار کے عوض زنا جیسے کبیرہ گناہ کے مرتکب ہورہے ہیں.
اس وقت موقع پہ دو شخص زاہدہ بی بی سے دو ہزار روپے کے عوض زنا کرنے کی نیت سے اس کے گھر گھس گئے ہیں۔ تھانہ پھالیہ پولیس نے زاہدہ کے گھر چھاپہ مارا اور بدکاری میں ملوث زاہدہ بی بی دختر شبیر حسین سکنہ گھوڑا چوک حافظ آباد حال مقیم محلہ مغلپورہ پھالیہ، احسان اللہ ولد نظام دین قوم کمیانہ راجپوت سکنہ سرخی محلہ اوکاڑہ حال مقیم محلہ مغلپورہ پھالیہ، صفدر حسین ولد غلام مصطفیٰ سکنہ چھنی رحیم شاہ تحصیل پھالیہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس ایچ او ماڈل تھانہ پھالیہ محمد آصف رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پھالیہ شہر اور گردونواح میں ایسے گھناؤنے جرائم پہ ہر ممکن قابو پائیں گے۔ انہوں نے عوامی حلقوں کو پیغام دیا کہ آپ کے ارد گرد کہیں بھی کوئی مشکوک اور کسی بھی جرائم میں ملوث افراد کی اطلاع ہو تو فوری تھانہ پھالیہ اطلاع دیں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی