حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا۔ 16 جون 2025 سے پیٹرول کی قیمت 258.43 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر اگلے 15 روز تک ہو گا۔
فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کی بنیاد پر کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 253 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 258 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 254.64 روپے فی لیٹر اضافے سے 262.59 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔