imran khan long march

عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے، مسرت جمشید چیمہ

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ منڈی بہاؤالدین کی عوام جاگ اٹھی ،عمران خان کی محنت رنگ لائی ہے۔

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 14 نومبر 2022) ترجمان پنجاب حکومت نےکہا کہ آج عوام نے منڈی بہاؤالدین کو عمران خان کا قلعہ ثابت کردیا ہے، علاقے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کی اتنی تعداد سیاسی جلسے میں شریک ہوئی۔ مسرت جمشید چیمہ نے یہ بھی کہا کہ عوام نے چوروں، غاصبوں اور لٹیروں کی امپورٹڈ حکومت کو یکسر مسترد کردیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین والو! بلے پراتنی مہریں لگانی ہے تاکہ عمران خان کو دوتہائی اکثریت ملے

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آج منڈی بہاؤالدین فتح کرنا مبارک ہو۔ ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ ہر آنیوالے علاقے میں عوام کا جم غفیر عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ کا استقبال کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں