فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافے سے 280.68 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک پیسے کی کمی سے 281.98 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 88 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں یورو کی قدر 310.45 روپے تک پہنچ گئی۔ تاہم برطانوی پاؤنڈ 1.29 روپے سستا ہو کر 368.20 روپے ہو گیا۔
Leave a Reply