کوٹہڑہ: شب برات پر آتش بازی سے ایک بچہ جاں بحق، متعدد زخمی

Accused died in custody due to alleged torture by CIA police

منڈی بہاءالدین: گزشتہ رات کوٹہڑہ کے قریب آتشبازی کے نتیجے میں کئی بچے شدید زخمی اور ایک جان کی بازی ہار گیا

زخمی ہونے والوں میں ایک بچے کی آنکھیں باہر آ گئی ہیں اور باقی زخمی بھی شدید نوعیت کے ہیں. خدا کے لیے والدین سے بھی گزارش ہے کہ بچوں کی تربیت کریں کہ شب برات سے آتشبازی کا کوئی تعلق نہیں اور ہمارے سکیورٹی اداروں سے گزارش ہے کہ آتشبازی بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں

تاکہ ماؤں جے لخت جگر یوں جدا نہ ہوں. آتش بازی بیچنے والوں سےبھی کہتے ہیں کہ اک بار ان معصوم چہروں میں اپنے پیاروں کے چہروں کا تصور کرکے اس کرب کو محسوس کریں کہ کس طرح چند پیسوں کی خاطر وہ ان معصوموں میں موت بیچتے ہیں۔

حکومتی اداروں سے درخواست ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف شدید کارروائی کرتے ہوئے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *