Medical students

میڈیکل طلبہ کی تعداد ،منڈی بہائوالدین کا پنجاب میں 32واں نمبر

سال 2022 میں ضلع منڈی بہاؤالدین سے MBBS کیلئے کل 39 طلبہ نے کوالیفائی کیا ۔ جبکہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع تعلیمی معیار میں ضلع منڈی بہائوالدین سے آگے نکل گئے ، ضلع منڈی بہائوالدین اس سال

ملکوال(سٹی رپورٹر) میڈیکل کے سٹوڈنٹس کے حوالے سے 32 ویں نمبر پر رہا، مظفر گڑھ، لیہ، ڈی جی خا ن ،میانوالی کے طلبہ نے حیران کن نتائج دئیے ۔ منڈی بہائوالدین کے آس پاس کے اضلاع میں میڈیکل سٹوڈنٹس کا گراف بھی خاصا بلند رہا ،

گجرات سے 72 ،سیالکوٹ 100 ،نارووال 65 جہلم 67 جبکہ چکوال سے 87 طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں اعلیٰ نمبرز لے کر میڈیکل کالجز کیلئے کوالیفائی کیا۔

Medical students

اس سال ضلع منڈی بہاؤالدین سے کتنے طالب علم MBBS میں جا رہے ہیں؟ کل 39 طلبا۔ جنوبی پنجاب کے پسماندہ کہلائے جانے والے اضلاع تعلیمی معیار میں ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔ منڈی بہاوالدین 32 ویں نمبر پہ ہے۔ آپ اضلاع کی لسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ مظفر گڑھ، لیہ، ڈی جی خاں، میانوالی حیران کن ہیں۔

ایک اور بات، جس جس شہر میں میڈیکل کالجز ہیں وہاں تعلیمی شعور زیادہ بڑھا ہے۔ اور ہمارے سیاسی نمائندے نالی و گلی کی سیاست سے باہر نہی نکل رہے۔ ہمیں میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز کی ضرورت ہے۔ ہمارے ضلع میں تعلیمی شعور مسلسل کم ہو رہا ہے۔ ہماری ترجیحات میں پہلی ترجیح ڈنکی لگانا، بڑی سی کوٹھی بنانا، شادی پہ پے دریغ پیسہ لٹانا، شادیوں پہ ڈانس گانے کی محفل کرانا اور اسلحہ کی نمائش ہی رہ گیا ہے۔

آپ کسی شادی کی تقریب میں جائیں اسلحہ بردار آپ کو نظر آئیں گے۔ کسی جنازہ میں چلے جائیں ہر طرف اسلحہ نظر آئے گا۔ کسی سیاسی تقریب میں چلے جائیں، آپ کو اسلحہ نظر آئے گا۔ حتی کہ کبڈی والی بال میچ میں چلے جائیں وہاں بھی اسلحہ کی نمائش۔

یہ سب چیزیں دیکھ کر ایک بچہ کیا کچھ سیکھے گا؟ یہ سوچ کر ہی جھرجھری آ جاتی ہے۔ خدارا، اپنے آپ میں تبدیلی لائیں۔ اپنی نئی نسل کو اچھی اور مثبت سوچ دیجیئے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں