Rain of notes and mobile phones on wedding in Mandi Bahauddin

چک نمبر 45 میں شادی کی تقریب میں آسمان سے نوٹوں کی برسات، ویڈیو وائرل

منڈی بہاؤالدین: 45 چک میں شادی کی تقریب کی نوٹوں کی بارش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دولہے کے دوستوں نے شادی پر اپنی خوشی کا اظہار انوکھے انداز میں کیا۔ انہوں نے ہوائی جہاز سے کرنسی نوٹوں اور پھولوں کی بارش کی۔

دوستوں نے جہاز سے لاکھوں روپے مالیت کے کرنسی نوٹوں کی بارش کی۔ جہاز سے شادی کی مبارکباد کے پمفلٹ بھی گرائے گئے۔ دولہا اوورسیز پاکستانی ہے جو شادی کے لیے پاکستان آیا تھا۔ طیارے سے نوٹوں کی بارش کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں