injuerd

پھالیہ: حقیقی بھانجے کا دوستوں کے ہمراہ معذورماموں پر ظالمانہ تشدد

منڈی بہاوالدین:حقیقی بھانجے کا معذورماموں پر ظالمانہ تشدد مقدمہ درج

منڈی بہاؤالدین ( بیورو چیف) تفصیلات کے مطابق پھالیہ کے قریبی گاؤں کتووال ڈیرہ تارڑاں کا رہائشی ایک ٹانگ سے معذور غلام قادر اپنے دارہ میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس کا بھانجا باسط اپنے ساتھی کے ہمراہ مسلح ڈنڈےسوٹے اور کلہاڑی گالیاں دیتے ہوئے گھس آئے اور اپنے معذور ماموں کوزدو کوب کرکے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا

جس پر ابل دیہہ نے مداخلت کر کے مضروب کی جان بخشی کروائی. معذور غلام قادر کا کہنا تھا کہ میں اپنے دارہ میں چارپائی پر بیٹھا تھا کہ میرے بھانجے نے میرے پالتو کتے کواینٹ ماری جو مجھے آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں