منڈی بہاؤالدین: مسلم لیگ (ن) عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں آج منڈی بہاؤالدین میں جلسہ کرے گی۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف منڈی بہاؤالدین کے قائداعظم گراؤنڈ میں انتخابی پاور شو سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر 2 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے منڈ ی بہاءالدین پہنچیں گے۔
شہباز شریف 25 جنوری کو منڈی بہاؤالدین میں مختلف جلسوں میں خطاب کریں گے
جلسہ گاہ کے اردگرد کی عمارتوں کو بینرز سے سجایا گیا ہے۔ کارکنوں کا جوش بڑھانے کے لیے مقامی قیادت نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔ جلسہ گاہ میں شیر کا بچہ بھی توجہ کا مرکز بنا۔