mohtasib punjab

محتسب پنجاب نے سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

صوبائی محتسب دفتر پنجاب لاہور میں محتسب پنجاب کی 2023 کی سالانہ رپورٹ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں فیئر گروپ کے ممتاز دانشور، ماہر تعلیم، اینکرپرسنز، کالم نگار اور تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔ محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سالانہ رپورٹ کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 03مئی 2024) انہوں نے بتایا کہ سال 2023 میں کل نمٹائی گئی شکایات کی تعداد 35،202 ہے، جن میں پولیس کے خلاف 7212، لوکل گورنمنٹ 5،980، ریونیو 5،678، پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر 2،531، سکول ایجوکیشن 1،961 اورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے خلاف 1،563 شکایات موصول ہوئیں۔

دریں اثنا محتسب آفس کے حکم پر سال 2023 میں 119 سائلین کو پنجاب سول سرونٹس (تقرری و شرائط ملازمت) رولز مجریہ 1974 کے قاعدہ 17 اے کے تحت سرکاری محکموں میں ملازمتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی شکایات پر موثرکارروائی کے نتیجے میں شکایت کنندگان اور حکومت کو مجموعی طور پر 22.504 بلین روپے کا ریلیف ملا، جس میں سے 15.834 بلین روپے مالیت کی 26،229 کنال سرکاری اور نجی اراضی کو واگزار کروایا گیا جبکہ شکایت کنندگان کو حاصل ہونے والے مالی ریلیف کی کل مالیت 6.669 بلین روپے ہے۔

محتسب پنجاب نے کہا کہ سال 2023 میں موصولہ اور نمٹائی جانے والی شکایات کی تعداد گزشتہ کسی بھی سال کی شکایات کی تعداد سے زیادہ ہے، جو دفتر محتسب پنجاب پر عوام کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہے۔ محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر) نے شرکاءکو اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزارکرنے کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

انھوں نے بتایا کہ انکے دور میں عوامی آگاہی مہم کے نتیجے میں ریکارڈ شکایات میں اضافہ ہوا اور ان شکایات کا ازالہ 45 سے 60 دن میں کیا گیا۔ تاہم ان شکایات کو نمٹانے کی شرح 100 فیصد رہی جبکہ شکایات پر عملدرآمد 95 فیصدتک رہا جوکہ مثالی اقدام ہے۔

اس موقع پر کالم نگاروں اور اینکر پرسنز سمیت تعلیمی دانشوروں نے محتسب پنجاب کی منفرد اور اعلی کارکردگی کو بہت سراہا اور منعقدہ تقریب پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں