گوجرانوالہ ڈویژن 15لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم. منڈی بہاؤالدین میں ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) گوجرانوالہ ڈویژن میں 17 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد میں 15 لاکھ 29 ہزار سے زائد مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔ ڈویژن بھر میں 153 ٹرکنگ پوائنٹس اور 1689 کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں جبکہ172 فلور ملز کے ذریعے مفت آٹے کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے.
یہ بھی پڑھیں: چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے منڈی بہاوالدین کا دورہ کیا
گوجرانوالہ میں 4 لاکھ 54 ہزار’ سیالکو ٹ میں 3 لاکھ 98 ہزار’ نارووال میں 2 لاکھ 19 ہزار’ گجرات میں ایک لاکھ 17 ہزار’ حافظ آباد میں ایک لاکھ77 ہزار جبکہ منڈی بہاؤالدین میں ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔