منڈی بہاؤالدین میں مون سون کا آغاز. تفصیلات کے مطابق لاہور، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور فیصل آباد کے شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
شیخوپورہ میں بارش سے کئی فیڈر ٹرپ کرگئے، کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔سرائے عالمگیر میں شہر اور گرد و نواح میں طوفانی بارش ہوئی، جڑانوالہ شہر اور گرد و نواح، پھالیہ اور گرد و نواح، گجرات اور گرد و نواح، شیخوپورہ شہر اور گرد و نواح، فیروزوالا میں شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی
بارش کے باعث قصور، چھانگا مانگا میں بھی موسم خوشگوار ہوگیا، ڈسکہ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، مرید کے اور جلال پور بھٹیاں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ بارش، گلیشیئر پگھلنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مانسہرہ میں بابوسر ٹاپ روڈ شام 6 بجے کے بعد دوبارہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بھی آج سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔