منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 13 اپریل 2025) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین ندیم بلوچ نے ون ڈش پر عملدرآمد کے حوالے سے میری لینڈ میرج ھال کو اچانک چیک کیا۔ انہوں نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہال مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ میرج ایکٹ کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔ شادی ہالز ، مارکیز اور کیٹرنگ سروسز کی انتظامیہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میرج ہال مالکان اپنے اور بہترین قومی مفاد میں میرج ایکٹ کی پابندی کریں ۔
میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کی روک تھام کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب میرج ہال و مارکیز اور کیٹرنگ سروسز والوں کے خلاف بھاری جرمانوں کے ساتھ مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔
Leave a Reply