منڈی بہاءالدین، واپڈا اہلکار کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔
تصویر سے لگتا ہے کہ واپڈا اہلکار کو ریت میں لٹایا گیا تھا۔ یہ ایک غلط طریقہ ہے۔ مشہور ہے کہ جب کسی کرنٹ لگے تو ریت میں لٹا دیں اور جسم کے اوپر ریت ڈال دیں تو بندہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ ایسے مریض کو فورا ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔ خاص کر دل کے ڈاکٹر کے پاس۔
کرنٹ لگنے سے سب سے زیادہ نقصان دل کو ہوتا ہے۔ دل بھی جسمانی بجلی سے چلتا ہے۔ جب کسی انسان کو کرنٹ لگتا ہے تو دل کو ملنے والی بجلی ڈسٹرب ہوتی ہے۔ اس صورت میں دل کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ اس کو فورا ڈاکٹر کے پاس لے کر جائیں۔ ریت میں لٹا کر ٹھیک ہونے کا انتظار مت کریں۔