we love Mandi Bahauddin

منڈی بہاؤالدین یونیورسٹی بناؤ سیمینار کا انعقاد کیا گیا

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 19 اگست 2024) منڈی بہاوالدین یونیورسٹی بناؤ سیمینار مقامی میرج ہال میں زیر صدارت چوہدری شاہد رضا رانجھا چیئرمین اوورسیز فورم منعقد ہوا جسکی مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین ایم پی اے تھیں.

سیمینار کا انعقاد پاکستان اوورسیز فورم ،سیٹزن فورم اور پی ایم اے کے مشترکہ اشتراک سے کیا گیا، سیمینار میں سیاسی سماجی ادبی تنظیموں کے نمائندگان شعبہ تعلیم سے ماہر تعلیم جن میں رسول ٹیکنالوجی یونیورسٹی رسول کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف الاعظم ،گجرات یونیورسٹی منڈی بہاوالدین کیمپس کے سابق ڈائریکٹر صاحب زادہ میاں ظہیر الدین بابر، سابق چیئرمین بلدیہ ملک صلاح الدین ،چوہدری صالح محمد رانجھا صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ آباد، غلام مصطفیٰ دیوان وائس چیئرمین اوورسیز فورم ،چوہدری طارق جاوید گوندل صدر اوورسیز فورم ،سید اعجاز شاہ خیالی سابق ممبر ضلع کونسل، ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ، محمد ظہیر خان صدر پریس کلب رجسٹرڈ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

سیمینار سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف الاعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول ٹیکنالوجی یونیورسٹی علاقہ کے لیے انمول تحفہ ہے لیکن ہمیں اسکی قدر نہیں الحمدللہ ہم نے بھرپور کاوش سے رسول ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا اعلیٰ معیار بنایا ہے اب بھی 6 ہزار سے زائد طالب علموں کی گنجائش موجود ہے تعلیم سے قومیں اپنی منزل مقصود کا انتخاب کر سکتی ہیں.

میاں ظہیر الدین بابر ،ملک صلاح الدین نے کہا کہ منڈی بہاوالدین یونیورسٹی کے قیام کے لیے سیاستدان اور بیورو کریسی کی عدم دلچسپی نے عوام کے جذبات مجروح کیے ہیں ڈاکٹر طارق محمود چدھڑ نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عرصہ دراز گزرنے کے باوجود نجانے کیوں ہمارے سیاستدان اور انتظامیہ کمزوری دیکھا رہی ہے

چوہدری شاہد رضا رانجھا چیئرمین اوورسیز فورم نے کہا کہ احسن اقبال نے نارووال میں تین یونیورسٹیاں بنوائی ہیں ہم ایک یونیورسٹی کے قیام کے لیے جگہ کا تعین کرنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہے ہیں ہمیں فخر ہے کہ محترمہ حمیدہ وحید الدین ایم پی اے جو فلاحی رفاہی کاموں پر توجہ دیتی ہیں اور انکا پنجاب حکومت میں مخلص راہنما کا کردار ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف بھی انکی اچھی شہرت رکھنے کی بدولت انکے کاموں پر خصوصی توجہ دیتی ہیں ہم انکی یونیورسٹی کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے کا زور دیتے ہیں حمیدہ وحید الدین ایم پی اے نے اختتامی خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب نے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ برائے خدید کرنے زمین دی جو انکے اکاؤنٹ میں پہنچ چکی ہے 11کروڑ روپے بھی جلد حاصل کر لیے جائیں گے

حمیدہ وحید الدین نے یقین دلایا کہ یونیورسٹی کے قیام کے تمام رکاوٹیں دور کرکے جلد 11 کروڑ لے آؤں گی انشاء اللہ منڈی بہاوالدین یونیورسٹی کے قیام کا عمل مکمل ہو جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے جس طرح تھوڑے عرصے اقتدار میں عوام کی خدمت اور ریلیف نہیں کے فیصلے کیے ہیں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا میں جلد محترمہ مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرکے اس پسماندہ ضلع کی عوام کی محرومیوں سے آگاہ کروں گی اور جلد یونیورسٹی کے قیام کو حتمی شکل دے دی جائے گی

پنڈال میں موجود سینکڑوں افراد اور تنظیموں کے نمائندگان نے حمیدہ وحید الدین کی عملی کاوشوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوامی مقبولیت اور خدمات کو سراہتے ہیں یونیورسٹی کے قیام کی حمایت کا یقین دلایا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں