سرائے عالمگیر سے منڈی بہاؤالدین روڈ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا

کھاریاں،6 ارب 26 کروڑروپے لاگت سے سرائے عالمگیر سے منڈی بہاؤالدین روڈ کو دورویہ تعمیر کرنے کے منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا گیا

منڈی بہاءالدین + کھاریاں( ایم.بی.ڈین نیوز۔ 17 جنوری2022ء) 6 ارب 26 کروڑروپے لاگت سے سرائے عالمگیر سے منڈی بہاؤالدین روڈ کو دورویہ تعمیر کرنے کے منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، 46 کلو میٹر طویل سڑک کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اور ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے کیا، اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایکسئین ہائی ویز مہر عظمت معززین شہر کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین تا سرائے عالمگیر تعمیر ہونے والی نئی سڑک اکھڑنا شروع ہو گئی

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ سرائے عالمگیر تا منڈی بہاؤالدین روڈ کا منصوبہ 29 نومبر 2023 تک مکمل کیا جائے گا، دونوں اطراف سڑک کی چوڑائی 48 فٹ ہوگی،5 فٹ چوڑا میڈین بھی سڑک کا حصہ ہو گا۔ انہوں نے بتایاکہ سڑک کی تعمیر سے منڈی بہاؤالدین، سرائے عالمگیر، آزاد کشمیر، جہلم اور گجرات کے شہریوں کو فائدہ ہوگا اور علاقہ میں تعمیرترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ سرائے عالمگیر تا منڈی بہاؤالدین روڈ کی تعمیر کے لئے 80 فیصد وسائل وفاقی حکومت برداشت کرے گی جبکہ حکومت پنجاب 20 فیصدوسائل فراہم کرے گی۔ ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ سرائے عالمگیر تا منڈی بہاؤالدین روڈ علاقہ میں انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ کامثالی منصوبہ ہے،یہ پراجیکٹ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی طرف سے سرائے عالمگیر اورملحقہ اضلاع کے عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرا آئندہ ہدف نہر اپر جہلم کے ساتھ اس دو رویہ س ڑک کو آزاد کشمیر سے ملاناہے۔ ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے میگا پراجیکٹ کے لئے وسائل فراہم کرنے پر وفاقی حکومت، گورنمنٹ آف پنجاب اورڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی قیادت میں ضلعی انتظامی کی کاوشوں کو زبردست سراہا.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *