انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان نے پولیس شہداء کے اہلِ خانہ میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے موقع پر راشن پیکج تقسیم کیے۔
تقریب زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائنز میں منعقد کی گئی، جہاں شہداء کی فیملیز کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر رمضان راشن بیگز، گولڈ میڈل اور بچوں میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے۔ منڈی بہاءالدین پولیس کے 13 شہداء کے اہلِ خانہ کو خصوصی پیکجز دیے گئے، تاکہ انہیں رمضان المبارک میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تقریب میں زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن میں “شہداء پولیس گارڈن” کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا، جس کی افتتاحی تقریب میں شہداء کے اہلِ خانہ نے یادگاری پودے لگائے۔
ڈی پی او وسیم ریاض خان نے اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ “ہم سب شہداء کی لازوال قربانیوں کے ہمیشہ مقروض ہیں۔ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، جن کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ پولیس اپنے شہداء کے بچوں اور اہلِ خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی کفالت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔”
Leave a Reply