arrested

منڈی بہاوالدین پولیس نے الطاف عرف طافو مویشی چور گینگ کو گرفتار کر لیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پھالیہ اظہر محمود تارڑ اور انکی ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران دو(2) رکنی الطاف عرف طافو مویشی چور گینگ گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے 3 لاکھ روپے نقدی۔ 6 راسان سرقہ شدہ مویشیان برآمد ہوئے۔

سابقہ درج شدہ چار مقدمات بابت سرقہ مویشی ٹریس کر لئیے گئے۔ملزمان کا طریقہ واردات تھا کہ شب کے اندھیرے میں بذریعہ نقب زنی مویشی چوری کرتے تھے اور فوری فروخت کر دیتے تھے۔برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔اہلیان علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی پی او سید علی رضا اور مقامی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں