منڈی بہاوالدین شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں. شہر کی سڑکیں گلیاں تلاب کا منظر پیش کر رہی ہیں. نکاسی آب کا نظام بری طرح فلاپ ہوگیا, ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے افسران کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
منڈی بہاوالدین ملک کے دیگر حصوں کی طرف شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے محکمہ موسمیات نکے مطابق 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے زیر کی گلیاں بازار اور سڑکیں دو سے تین فٹ پانی میں ڈوب گئیں بارش ابر رحمت کی جگہ ابر زحمت بن گئی.
جیل روڈ، کالج چوک گوڑھا چوک، پریس کلب سمیت متعدد سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کی انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ جب تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا وہ 24 گھنٹے الرٹ رہیں گے.