بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار،بیشتر صارفین نے ادائیگی نہ کی، احتجاج، گیپکو ماہانہ ریکوری متاثر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکو کے بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی بھر مار ،بیشتر شہریوں اورتاجروں نے بل کی ادائیگی نہ کی جس سے گیپکوکی ماہانہ ریکوری متاثر ہوگئی، ریکوری ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر گیپکو افسر بھی پریشان ہوگئے ۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور ریٹیلر ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کے اضافی بل ڈالے گئے ، گیپکو کے گوجرانوالہ ڈویژن کے 6اضلاع گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،گجرات،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین اور نارووال میں40لاکھ کے قریب صارفین ہیں جنہیں ماہانہ10 سے 11ارب روپے کے بجلی کے بل ارسال کئے گئے بلوں میں40فیصد سے زائد ٹیکسز شامل کئے گئے

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کے حساب سے ہر صارف کو8روپے 91پیسے اضافی ڈال کر کروڑوں روپے کے اضافی بل شامل کئے گئے اس کے علاوہ ریٹیلر ٹیکس کی مد میں فی کس چھوٹے دکانداروں کو6ہزار روپے الگ شامل کئے گئے بجلی کے بھاری بل دیکھ کرشہری سراپا احتجاج بن گئے بیشتر علاقوں کے تاجروں نے اضافی بل جمع نہیں کرائے اور بعض نے اقساط کرائی ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں