ncoc updates

پاکستانی لڑکی سے ملنے آنے والے بھارتی شخص نے اسلام قبول کر لیا

پاکستانی لڑکی سے ملنے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی شخص بادل بابو نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ 30 سالہ بادل بابو بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہائشی ہے اور اس وقت منڈی بہاؤالدین میں زیر حراست ہے، عدالت میں اپنی ضمانت کی سماعت کا انتظار کر رہا ہے۔

بادل بابو 24 اگست 2023 کو اپنا گھر چھوڑ کر غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہو گئے۔ اسے یکم جنوری 2024 کو منڈی بہاؤالدین میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بادل بابو کے خلاف پاکستان کے فارنرز ایکٹ کی دفعہ 13 اور 14 کے تحت سفری دستاویزات نہ ہونے اور غیر قانونی داخلے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بادل بابو کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالتی حکم پر اس کے والدین سے ویڈیو کال کی گئی۔ ویڈیو کال کے دوران، بادل بابو نے اپنے والدین کو یقین دلایا کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا ہے اور وہ جھوٹ نہیں بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اب انڈیا واپس نہیں آئوں گا۔ بادل بابو اپنے والدین سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے.

بادل بابو کے وکیل فیاض رامے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج منڈی بہاؤالدین کی عدالت میں بادل بابو کی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے جس کی سماعت 3 روز میں ہوگی۔ پاکستان کا آئین ہر فرد کو منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے۔ بادل بابو کو اپنے جرم کا سامنا کرنا پڑے گا، لیکن ثبوت کی موجودگی میں ہی ان پر جاسوسی کا الزام لگایا جا سکتا ہے۔

فیاض رامے نے کہا کہ بادل بابو نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اپنی زندگی پاکستان میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے جسے وہ عدالت کے سامنے بھی تسلیم کر چکے ہیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ بادل بابو کی قانونی حیثیت کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے اور عدالت فیصلہ کرے گی کہ اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے۔

بادل بابو کے کیس نے سرحد پار محبت اور قانونی معاملات کے تناظر میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جس پر مستقبل میں مزید کارروائی کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں