منڈی بہاؤالدین: میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی اور پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اوورسیز ہسپتال پرائیویٹ میرج ہال منڈی بہاؤالدین میں ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین اوورسیز ہسپتال بیرون ملک پاکستانیوں کا شاندار تحفہ ہے، چیئرمین پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن ناصر عباس تارڑ نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو قربانی دیتا ہے۔
وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے کام ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں جبکہ اس موقع پر بانی ممبر اوورسیز ہسپتال عبدالرؤف گوندل، صدر اوورسیز ہسپتال اعجاز بابر ساہی، سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ، ہارون رشید، ڈاکٹر فیاض احمد بھی موجود تھے۔
احمد رانجھا، صدر پی ایم اے منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر طارق چدھڑ، سینئر اینکر پرسن پی جے میر، الائیڈ ہیلتھ کونسل کے صدر زمرد خان، موٹیویشنل سپیکر فرخ اقرار، وائس چیئرمین اوورسیز ہسپتال ہمایوں سکندر وڑائچ اور دیگر نے کہا کہ ہماری فصل اور نسل کو عشر دینے سے بچیں گے جب ہم میں تبدیلی آئے گی اجتماعی سوچ بدلے گی۔
ہیلتھ کانفرنس میں فرقان اسلم مانگٹ، محمد عارف، عرفان شہزاد تارڑو، اوورسیز ہسپتال کے تمام ممبران، ڈاکٹر حفیظ الرحمن، زمرد خان، امین حفیظ (سینئر صحافی)، کنول چیمہ، طارق پیرزادہ (سابق کمشنر اسلام آباد) اور ڈاکٹر عبدالرحمن نے شرکت کی۔ شفوتا اقبال (ریکٹر لنکن یونیورسٹی) نے شرکت کی۔
چیئرمین پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن ناصر عباس تارڑ نے مزید کہا کہ اوورسیز ہسپتال ’’اپنے حصے کی شمع‘‘ منصوبے کی سب سے بڑی کامیابی ہے، جس پر ہم نے تین سال قبل یہ شمع روشن کی تھی، آج اسی کا نتیجہ ہے کہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال وجود میں آیا ہے۔