nchd

سیرے اور ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاﺅالدین میں تعلیم بالغاں پروگرام لٹریسی سنٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22ستمبر 2022) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام موضع سیرے تحصیل پھالیہ اور ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاﺅالدین میں تعلیم بالغاں پروگرام لٹریسی سنٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔

قریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لاہور چوہدری عمر دراز گوندل تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ورک،سپرنٹنڈنٹ جیل ٹیپو سلطان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رانا شمشاد،محمد معصب بلال گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی مہر عمر دراز جھاوری ، ڈی ای او سیکنڈری راﺅ عمر عارف، ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن پھالیہ اسلم حیات نسیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی آصف علی تارڑ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سیرے عبد الرﺅف، اے ای او ثناءاللہ رانجھا،فیلڈ آفیسر مزمل اقبال، نمبر دار عبدالرحمن گوندل، مرد اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر لاہور چوہدری عمر دراز گوندل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی کی تعمیر و ترقی کے لئے معاشرہ کو مثبت طریقے سے پروان چڑھانے کے لئے اور سماجی ترقی کے تحت شدہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے بنیادی تعلیم کی ہر فرد کو فراہمی حکومت کا احسن اقدام ہے۔ آج اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی نا خواندہ مائیں بہنیں پڑھا لکھا کر اور مثبت شعور دے کر معاشرتی مسائل پر قابو پا سکیں۔

انہوں نے کہاکہ این سی ایچ ڈی نے ان پڑھ خواتین کو گھر کی دہلیز پر اور جیل میں اسیران کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے جو مثبت قدم اٹھایا ہے ایسے پروگرام ملکی ترقی کے ضامن ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی عمردراز جھاوری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ا یچ ڈی آصف علی تارڑنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پڑھی لکھی ماں سے ہی پڑھا لکھا معاشرہ قائم ہوسکتا ہے.

لٹریسی سنٹرز تعلیمی بالغاں پروگرام کے ذریعے 17سال سے زائد عمر کی ان پڑھ مرد و خواتین کو 5ماہ میں بنیادی تعلیم کی فراہمی سے معاشرے کو مثبت طریقے سے پروان چڑھانے میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا اور معاشرے کی بہتر انداز میں پرورش ممکن ہو سکے گی ۔ تقریب سے ڈی ای او سیکنڈری راﺅ عمر عارف، ڈپٹی ڈی ای او پھالیہ اسلم حیات نسیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی آصف علی تارڑ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ڈسٹرکٹ جیل میں پودا بھی لگایا گیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں