live stock

محکمہ لائیو سٹاک کے چھاپے، غیر معیاری کھل، ونڈا کے سیمپل لاہور لیبارٹری بھجوا دئیے

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک منڈی بہاوالدین ڈاکٹر ضیاء اللہ گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ میانوال اور گردو نواح میں کھل ونڈا بیچنے والی دکانوں سے مختلف ونڈا جات کے فیڈ ایکٹ 2016کے تحت 13 سیمپل لے کر لائیوسٹاک کی تشخیصی لیبارٹر ی لاہور میں بھجوا دئیے۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 22ستمبر 2022 ) جن میں سے 2 سیمپل معیار کے مطابق پورا نہ اترنے پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے پنجاب اینیمل فیڈ ایکٹ 2016کے تحت استغاثے لائیوسٹاک ٹربیونل لاہور میں بجھوا دئیے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء اللہ گوندل نے کہا کہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات کے مطابق جانوروں کو معیاری ونڈے مہیا کرنے کےلئے معمول کی سر گرمیاں باقاعدگی سے جاری ہیں ۔ انہوں نے دکانداران کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی کو بھی جانوروں کی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے اور غیر معیاری ونڈہ فروخت کرنے والوں خلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیلوں میں بند کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں