mohtasib punjab

انچارج وفاقی محتسب عوامی شکایات سننے کے لیے ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائیں گے

انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے اور رجسٹرڈ شکایات کی سماعت کے لیے 11 ستمبر بروز بدھ صبح 09 بجے ضلع کونسل ہال منڈی بہاؤالدین میں کھلی کچہری لگائیں گے۔

زیادہ تر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیت المال اور دیگر وفاقی محکموں کے بارے میں ہیں۔ جس کے بارے میں سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے حکام کو پیشگی نوٹس بھجوا دیے گئے ہیں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی عوام کو اس بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس روز وفاقی محکموں کے خلاف نئی شکایات بھی موصول ہوں گی۔ FM-107 ریڈیو منڈی بہاؤالدین کا پروگرام اوپن فورم میں عوام کو وفاقی محتسب ادارے کے بارے میں آگاہ کرے گا اور لائیو کال کرنے والوں کے سوالات کے جوابات بھی دے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں