شہریوں کو کام کے ویزے پر سعودی عرب بھیجنے کا جھانسہ دینے والے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم عاصم طاہر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام ہو کر روپوش ہو گیا۔ اسے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی شناخت عاصم طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کو لاہور سے چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا، جو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزمان نے ورک ویزے پر سعودی عرب بھیجنے کا وعدہ کر کے 1.665 ملین روپے بھتہ لیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملازمت کے جھوٹے خواب دکھا کر انسانی سمگلنگ ناقابل برداشت ہے۔ انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جا رہی ہیں۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔