drugs

پاہڑیانوالی: ملزمان سے 3600 گرام چرس اور اسلحہ برآمد

ڈی پی او منڈی بہاوالدین احمد محی الدین کا منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کےخلاف جاری مشن ۔ ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی ظفر اقبال رانجھا کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف زبردست کاروائیاں

دو مختلف مقدمات میں ایس آئی مشتاق احمد اور اے ایس آئی محمد الیاس کی مدعیت میں ملزمان اشرف حاصلانوالہ اور محمد اکرام مٹھہ چک سے3600گرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرا دیے

جبکہ ایک اور مقدمہ میں اے ایس آئی یاسر عرفات کی مدعیت پاہڑیانوالی سے تعلق رکھنے والے اسامہ نامی شخص سے پسٹل 30بور برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

ڈی پی او منڈی بہاوالدین اور اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی ظفر اقبال کی قیادت میں انکی ٹیم سب انسپکٹر مشتاق احمد، اے ایس آئی محمد الیاس،اے ایس آئی یاسر عرفات ،نصر حسین بھٹی ، حوالدار قاضی گلزم اکرم ، اعظم کدھر کانسٹیبل ،ایڈیشنل محرر ساجد منظور ، اسامہ اظہر ودیگر کانسٹیبلان کو بہترین حکمت عملی کر کے کارؤائی کرنے پر شاباش دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں