گوجرانوالہ ڈویژن بوائز اینڈ گرلز جوڈو چیمپئن شپ اختتام پذیر

31ویں گوجرانوالہ ڈویژن بوائز اینڈ گرلز جوڈو چیمپئن شپ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ جس میں لاہور، سیالکوٹ، وزیرآباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین کی جوڈو ٹیموں نے حصہ لیا اور 10 سال سے 25 سال تک کے لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا۔

مقابلوں میں 300 کے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ آخر میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز، شیلڈز، اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں