mandi bahauddin load shedding

لوڈشیڈنگ کی ستائی عوام کیلئے خوشخبری

لوڈشیڈنگ کی ستائی ضلع منڈی بہاءالدین کی عوام کیلئے خوشخبری. گیپکو نے منڈی بہاءالدین میں ماہ جون کیلئے جاری شدہ لوڈشیڈنگ شیڈول کے پرمٹ کو کینسل کر دیا.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ تقریبا 7 سال سے ضلع منڈی بہائوالدین میں ضروری مرمت اور بجلی کی تاریں ڈالنے کے سلسلہ میں ہر ماہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا جاتا تھا. معمول کے مطابق گیپکو نے جون کے مہینے کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا تھا.

منڈی بہاوالدین میں جون 2024 کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

گزشتہ چند روز پہلے گیپکو نے ایک خط جاری کیا جس میں جون کے مہینے کیلئے 20 جون تک لوڈشیڈنگ کا پرمٹ کینسل کر دیا گیا ہے. تاہم یہ اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا پرمٹ تھا جو کینسل ہو گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں