punjab food authority

فوڈ اتھارٹی نے 300 لیٹر ناقص دودھ، مٹھائیاں، مکھن تلف کر دیا

غیر معیاری و ناقص مٹھائیاں بنانے اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف ایکشن. ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ضلع بھر میں کریک ڈاؤن، علی الصبح ناکہ بندیاں

ریڈیو روڈ پر واقع سویٹس یونٹ پر چھاپہ، 85ہزار روپے جرمانہ عائد. 300لٹر دودھ اور 7کلو حشرات زدہ مٹھائی اورمکھن سمیت دیگر بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء تلف. سویٹس بیکری پروڈکشن یونٹ میں قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ عاصم جاوید

صفائی کے انتہائی ناقص حالات، کیڑے مکوڑوں کی بہتات پائی گئی۔ انتہائی لازم ریکارڈ، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔پروسیسنگ ایریا میں اشیاء بغیر ڈھانپے کھلی موجود پائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹی دودھ کو بوسال سے منڈی بہاٶالدین کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا. شہروں کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر کے دودھ سمیت ہر قسم کی خوراک کو چیک کیا جا رہا ہے.غیر معیاری و ناقص اشیاء کا استعمال مختلف موذی امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی

اشیاء کی خریداری سے پہلے مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ لازمی پڑھنے کی عادت اپنائیں. جعلسازی پر زیرو ٹالرینس پالیسی، معیاری کاروبار کرنے پر عوام دوست پالیسی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید

اپنا تبصرہ لکھیں