saudi airport

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار

منڈی بہاؤالدین والے ہر برے کام میں نمبر لے گئے. ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کی بڑی کاروائیاں. جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 10 اکتوبر 2024) مسافروں کی شناخت اسد خالد اور زین العابدین کے نام سے ہوئی. ملزم اسد خالد مصر سے فلائٹ نمبر G9552 کے ذریعے سیالکوٹ ائرپورٹ پہنچا تھا. ملزم کا پاسپورٹ جعلی ویزہ کی وجہ سے مصری حکام نے ضبط کر لیا تھا

ابتدائی تفصیلات کے مطابق ملزم پچھلے 14 سال سے سعودی عرب میں مقیم تھا . ملزم نے منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے عمران نامی ایجنٹ سے یونان کا ویزہ حاصل کیا . ملزم نے اس مقصد کے لیے متعلقہ ایجنٹ کو 10 ہزار سعودی ریال ادا کیے. ملزم نے مذکورہ جعلی ویزہ پر القسیم ائر پورٹ سے یونان سفر کرنے کی کوشش کی.

ملزم کو مصری حکام نے جعلی ویزہ ثابت ہونے پر 15 دن کے لیے جیل رکھنے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم زین العابدین کو گرفتار کیا گیا. ملزم فلائٹ نمبر FZ 337 کے ذریعے دبئی سے سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچا. ملزم نے البانیہ کے جعلی ویزہ پر سفر کیا.

ابتدائی تفصیلات کے مطابق ملزم نے 30 لاکھ روپے کے عوض البانیہ کا ویزہ حاصل کیا. ملزم نے مذکورہ ویزہ گوجرانوالہ کے رہائشی ملک سکندر نامی ایجنٹ سے حاصل کیا. ملزم نے سیالکوٹ سے آذربائیجان کا سفر کیا جہاں ایجنٹ نے اس کو جعلی ویزہ دیا . ایجنٹ نے ملزم کو البانیہ بذریعہ دبئی بھجوانے کی کوشش کی.

دبئی ائر پورٹ کے حکام نے ملزم کو روک لیا اور پاکستان ڈی پورٹ کر دیا. ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے. ترجمان ایف آئی اے

اپنا تبصرہ لکھیں