ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پہلے نئے بجٹ کے لیے 2 جون کی تاریخ مقرر کی تھی جسے اب تبدیل کر کے 10 جون کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات اور عید کی چھٹیوں کے پیش نظر تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 9 جون کو جاری کیا جائے گا.
آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آج آخری دن تھا تاہم بجٹ مذاکرات میں اہداف کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔