ترجمان موٹروے کے مطابق لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے ایم 2 کو دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کے باعث بند ہے۔ موٹروے ایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم اور موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
این ایچ اے نے موٹروے اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹرویز بند کی گئی ہیں۔ مسافروں کو چاہئے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ سڑک استعمال کرنے والے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس استعمال کریں۔
دوسری جانب لاہور میں سموگ کا زور نہ ٹوٹ سکا۔ لاہور اب بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔