منڈی بہاوالدین: میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری کا ایک اور کارنامہ ۔ہسپتال میں آٹومیٹک آکسیجن پیدا کرنے والے 3 کنسنٹریٹرز نصب کر دیے گئے ۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 27 مئی 2021) تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں آکسیجن کی کمی کو دور کرنے کے لئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بشریٰ چودھری کی ذاتی کوششوں سے خودکار آکسیجن پیدا کرنے والے تین کنسنٹریٹرز لگا دیے گئے ہیں جو کہ آکسیجن پیدا کریں گے ۔
کنسنٹریٹرز کی تنصیب کے بعد ہسپتال میں آکسیجن کی اب کوئی کمی نہیں پیدا ہوں گی تحصیل پھالیہ کے عوامی سماجی حلقوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری کی اس مخلصانہ کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے.